24 جولائی 2015 - 11:54
دنیا میں عدل و انصاف قائم کرنے کے لیے مناسب طریقہ کار تلاش کرنے کی ضرورت

سیاسی و ذرائع ابلاغ کے امور میں شام کے صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے تکفیری نظریات سے اجتناب اور دنیا میں عدل و انصاف قائم کرنے کے لئے مناسب طریقہ کار تلاش کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سیاسی و ذرائع ابلاغ کے امور میں شام کے صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے تکفیری نظریات سے اجتناب اور دنیا میں عدل و انصاف قائم کرنے کے لئے مناسب طریقہ کار تلاش کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق سیاسی و ذرائع ابلاغ کے امور میں شام کے صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے دمشق میں ایران کے وزیر ثقافت علی جنتی سے ملاقات میں کہا کہ قوموں کی بڑی کامیابیاں، جو استقامت و یکجہتی سے حاصل ہوتی ہیں، علاقے کی تمام قوموں اور امن پسندوں کے لئے مثبت پیغام کی حامل ہوتی ہیں- اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت نے کہا کہ آئندہ تبدیلیاں، علاقے بالخصوص شام کے لئے مثبت ہوں گی بالخصوص ایسی حالت میں کہ مغربی ممالک نے سرکاری طور پر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ دہشت گردی، سب کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی کانفرنس میں شرکت کے لئے دمشق کے دورے پر ہیں- دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس شام کے صدر بشار اسد کی کوششوں سے جمعے سے دمشق میں شروع ہو رہی ہے اس کانفرنس میں دنیا کی ایک سو تیس صحافتی شخصیات شرکت کر رہی ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲